سائنس نے اسلام کو ننگا کیا یا الحاد کو؟ مبشر علی زیدی کو ایک اور جواب
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شراب سے ہونے والی ایک مہلک دماغی بیماری،مارکیا فاوا بگنامی کی بیماری( Marchiafava Bignami disease)
تحریر: ڈاکٹر احید حسن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
یہ کچھ ماہ پہلے کی بات ہے، میں لندن کے ایک ہسپتال کے ریڈیالوجی ڈیپارٹمنٹ کے شعبہ ایم آر آئی میں بیٹھا تھا، وہاں ایک انگریز دوست اپنے ماموں کے دماغ کا ایم آر آئی لے کر آیا، اس کے دماغ کاایک اہم حصہ Corpus callosum شدید متاثر تھا، ہم نے اس بیماری کو Marchiafava Bignami disease کے طور پہ تشخیص کیا۔ اس بیماری کو 1903ء میں دو اطالوی سائنسدانوں مارکیا فاوا اور بگنامی نے شراب نوشی کے عادی تین مریضوں میں دریافت کیا جو مرگی کے دوروں کے بعد کوما میں چلے گئے اور بعد ازاں ان کی موت واقع ہو گئی، 2004 میں میڈیکل سائنسدان ہنرک نے اس کی دو اقسام دریافت کیں۔ قسم اول یا ٹائپ اے جس میں کوما کی کیفیت ہوتی ہے اور اس میں دماغ کا ایک اہم حصہ جسم ثفنی یا Corpus callosum مکمل تباہ ہو جاتا ہے جب کہ دوسری قسم دوم یا ٹائپ بی جس میں یہ حصہ جزوی تباہ ہوتا ہے، 2017 میں فرنینڈس نے اس بیماری کے سو مریضوں پہ تحقیق سے یہ دریافت کیا کہ یہ بیماری شراب نوشی کے مریضوں میں شراب کی وجہ سے مضر دماغی اثرات اور حیاتین ب ایک یا Vitamin B1 یا Thiamine کی کمی سے ہوتا ہے۔ اس کی سب سے عام وجہ شراب نوشی ہے جب کہ بہت کم صورتوں میں یہ ذیابیطس کے مریضوں میں شوگر کے اتار چڑھاؤ سے بھی ہو سکتی ہے لیکن یہ ان مریضوں میں نایاب ہے۔
مارکیا فاوا بگنامی کی یہ بیماری شراب نوشی سے ہوتی ہے اور یہ عموما ان لوگوں میں ہوتی ہے جو لمبے عرصے سے شراب پی رہے ہوں، اس بیماری میں دماغ کے ایک انتہائی اہم حصے جسم ثفنی یا Corpus callosum کو شدید نقصان پہنچتا ہے، یہ انسانی دماغ کا وہ انتہائی اہم حصہ ہے جو دماغ کے بائیں حصے یا Left cerebral hemisphere کا تعلق دماغ کے دائیں حصے یا Right cerebral hemisphere سے جوڑتا ہے اور دماغ کے دو حصوں کے درمیان معلومات کی منتقلی کو یقینی بناتا ہے۔
شراب نوشی سے اس حصے کے سفید ریشے یا White matter تباہ ہونا شروع ہو جاتے ہیں جس سے زہنی انتشار یا Psychosis، پاگل پن کے دورے، بول چال ختم ہونا یا Aphasia, یادداشت کی کمی( Dementia), مرگی کے دورے، فالج، چلنے پھرنے میں دشواری( Ataxia)، کوما اور بعد ازاں موت واقع ہو جاتی ہے، اور بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ انسان اس بیماری سے چھٹکارا پا سکے، 2004ء میں ہیلینئس نے اس بیماری کے 250 مریضوں پہ تحقیق سے دریافت کیا کہ سو 250 میں سے دو سو مریض مر گئے، تیس شدید جسمانی و ذہنی معذوری کا شکار ہو کر بستر تک محدود ہو گئے اور صرف بیس کسی حد تک بہتر ہو سکے،اس کے علاج کے لئے مریضوں کو حیاتین ب ایک یا Vitamin b1 Thiamine اور سٹیرائڈز جیسا کہ Methylprednisolone اور Amantadine دی جاتی ہے لیکن مفید اثرات بہت کم ملتے ہیں اور اکثر صورتوں میں یہ بیماری موت یا بچ جانے کی صورت میں مستقل ذہنی و جسمانی معذوری کا سبب بنتی ہے۔ پہلے تحقیق یہ تھی کہ شراب صرف زیادہ مقدار میں نقصان دہ ہے جب کہ جدید طبی تحقیقات نے ثابت کر دیا ہے کہ شراب نوشی کم مقدار میں بھی نقصان دہ ہے, یہ اور بات ہے مغربی ممالک اس پہ مکمل پابندی کا قانون نافذ کریں یا نہ کریں۔
یہ نقصان ہے اس ام الخبائث یا شراب کا جس سے اسلام نے آج سے چودہ سو سال قبل روکا اور آج سائنس نے اس کی تصدیق کی، خود فیصلہ کر لیجئے کہ سائنس نے کس کو ننگا کیا؟ اسلام کو یا الحاد کو؟ اسلام چودہ سو سال سائنس سے آگے ہے، لہٰذا سائنس کو اسلام پہ حکمران بنانے اور اسے اسلام سے اول رکھنے سے گریز کیجئے۔

حوالہ جات:
1:Current diagnosis and treatment Neurology,John CM Brust page. 548 third edition
2: Adams and Victor's principles of Neurology
3:https://emedicine.medscape.com/article/1146086-overview#a4
4:https://www.google.com/…/www.bbc.c…/news/amp/health-45283401

توجہ: کچھ نابغے کہتے ہیں کہ اگر شراب کے اتنے ہی نقصانات ہیں تو پھر اہل مغرب شراب نوشی کے باوجود ترقی کی بلندیوں پہ کیوں ہیں؟ اس کا جواب ان شاء اللّٰہ اگلے مضمون میں عرض کروں گا اور ساتھ ہی یورپ و امریکہ کے ان نامور اور مشہور لوگوں کی فہرست پیش کروں گا جن کی موت شراب نوشی سے ہوئی۔
0 تبصرے