سائنس نے اسلام کو ننگا کیا یا الحاد کو؟ مبشر علی زیدی کو ایک اور جواب

سائنس نے اسلام کو ننگا کیا یا الحاد کو؟ مبشر علی زیدی کو ایک اور جواب
۔۔۔۔۔۔۔۔
شراب پینے سے ہونے والی ایک خطرناک اعصابی بیماری بیماری ورنک سنڈروم ( Wernicke Korsakoff syndrome)،
میڈیکل سائنس کی طرف سے شراب کے نقصانات اور اسلام کے احکامات کی تصدیق
تحریر: ڈاکٹر احید حسن
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
شراب پینے سے ہونے والی ایک خطرناک اعصابی بیماری Wernicke Korsakoff syndrome ہے جس میں عمومی ذہنی عدم استعداد( Acute global confusional state)، آنکھوں کی حرکات میں عدم توازن اور چلنے پھرنے میں دشواری یا Ataxia اور یادداشت کی شدید کمی ہوتی ہے۔
اس بیماری میں دماغ کے یاداشت سے تعلق رکھنے والے حصے Thalamus, Hypothalamus, Peri aqueductal gray matter, mamillary bodies and fornix متاثر ہوتے ہیں۔ اس بیماری کی بنیادی وجہ شراب یا کسی بھی اور وجہ سے وٹامن بی ایک یا Thiamine کی کمی ہے۔
یہ بیماری چند دنوں سے چند ہفتوں میں ہو سکتی ہے اور مناسب اور ہنگامی علاج نہ ہونے پہ یہ بیماری کوما اور موت کا سبب بن سکتی ہے اور میں ایسے کئی مریض دیکھ چکا ہوں۔
اس بیماری میں آنکھوں کو حرکت دینے والے عضلات یا پٹھے کمزور ہو جاتے ہیں اور آخرکار آنکھیں حرکت کرنے سے مکمل قاصر اور مفلوج ہو جاتی ہیں اور اس صورت حال کو Ophthalmoplegia کہا جاتا ہے۔ اس بیماری میں جسمانی توازن اس حد تک متاثر ہوتا ہے کہ مریض کے لئے اٹھنا بیٹھنا اور کھڑا ہونا دشوار ہو جاتا ہے۔ بعض صورتوں میں مریض کی بول چال بھی شدید متاثر ہوتی ہے جسے Dysarthria کہا جاتا ہے،اس کے علاؤہ یہ بیماری جسم کے خودکار اعصابی نظام یا Autonomic nervous system کو بھی متاثر کرتی ہے جس سے دل کی دھڑکن کی تیزی اور بے قاعدگیاں اور فشار خون یا بلڈ پریشر متاثر ہوتا ہے اور اٹھتے بیٹھتے مریض کی آنکھوں کے آگے اندھیرا چھا جاتا ہے۔ یہ بیماری نئی اور پرانی یاداشت دونوں کو متاثر کرتی ہے اور اسے Anterograde and retrograde amnesia کہا جاتا ہے۔
نہ علاج ہونے یا صحیح تشخیص نہ ہونے کی صورت میں یہ بیماری مہلک ہے، اس کے علاج کے لئے حیاتین ب ایک یا Vitamin b1 Thiamine پچاس سے سو ملی گرام خوراک میں دیا جاتا ہے، اس کے علاؤہ مریض کو مکمل سکون کرنے کی نصیحت کی جاتی ہے، بیماری کے ساتھ ہونے والے پانی اور نمکیات کے عدم توازن خصوصاً میگنیشیم کی کمی کا علاج کیا جاتا ہے۔ علاج سے آنکھوں کی حرکت کا نقص کافی حد تک دور ہو جاتا ہے لیکن چلنے پھرنے میں دشواری اور یاداشت میں کمی کا عارضہ اکثر صورتوں میں برقرار رہتا ہے۔
یہ نقصان ہے اس ام الخبائث یعنی شراب کا جسے اسلام نے آج سے چودہ سو سال پہلے منع کیا اور سائنس جس کے نقصانات کی آج تصدیق کر رہی ہے، پہلے سائنس کہتی تھی کہ شراب تھوڑی مقدار میں نقصان دہ نہیں ہے لیکن جدید سائنسی تحقیق کے مطابق شراب کی تھوڑی مقدار بھی صحت کے لئے مضر ہے۔ کائنات اور سائنس کا مالک یہ سب سائنس سے پہلے جانتا تھا لہٰذا سائنس کو مذہب اور خدا پہ حکمران بنانے سے گریز کیجئے۔
References:
1:Current diagnosis and treatment Neurology,3rd Edition, John CM Burst, page 546,547
2:Adams and Victor's principles of neurology
3:https://emedicine.medscape.com/article/288379-overview

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے