شیطان کا پجاری


شیطان کا پجاری

تحریر : محمد مکرم
شیطان کے پجاریوں کا سب سے بڑا اور اہم کام شرک کے ساتھ ساتھ مسلم معاشرے میں فحاشی عریانی بےغیرتی بےشرمی بے حیائی پھیلانا ہے تا کہ مسلم معاشرہ بھی دیگر غیر مسلم اقوام کی طرح نفس کی غلامی میں مبتلہ ہو کر اپنی ماں بہن بیٹی میں تمیز بھول بیٹھے ،اس کام کو انجام دینے کے لئے دجالی گروہ مسلمانوں ہی میں سے کچھ بھٹکے ہوئے دنیا پرست دولت و شہرت کے جنون میں مبتلہ مخصوص لوگوں کو چن کر ان کے سپرد یہ کام لگاتے ہیں ،جن کا کام مسلمانوں کی صفوں میں رہ کر مسلمانوں کی جڑیں کاٹنا ہوتا ہے یعنی ایسے چنندہ افراد جو بظاہر مسلم معاشرے کا ہی حصہ ہوتے ہیں اور ان کے نام بھی مسلمانوں کی طرز کے ہوتے ہیں لیکن در پردہ وہ شیطان مردود کے غلام ہوتے ہیں کیوں کہ وہ اپنا سب کچھ شیطان مردود کے ہاتھ بیچ چکے ہوتے ہیں،
ان ہی میں سے ایک نام نہاد "وقار زکا" بھی ہے جس کا کام دن رات بے غیرتی بے حیائی فحاشی پھیلانا ہے شوشل میڈیا پہ اس کی بے غیرتی بے حیائی کی طویل فہرست موجود ہے یہ آئے دن منورنجن کے نام پہ فحاشی کے ایسے نئے نئے طریقے متعارف کرواتا ہے جو انتہائی بے غیرتی سے بھر پور ہوتے ہیں اور اس نے اپنے ایک کلپ میں شاید نشے میں بہک کر لاشعوری طور پہ خود یہ اقرار بھی کر دیا ہے کہ یہ شیطان مردود کا پجاری ہے اور دیکھنے والوں نے یہ بھی دیکھا ہو گا کہ یہ اکثر ایسی ٹی شرٹ بھی پہنتا ہے جس پہ شیطان مردود کا لوگو ڈیزائن ہوتا ہے اور اس کا ایک خاص سمبل بھی ہے جو کہ ایک شیطانی نشان ہے،ویسے تو اس کا ایک شیطانی شو کافی عرصہ پہلے بھی دیکھا جاتا تھا لیکن اب کی بار جو کام اس نے انجام دیا ہے اور دے رہا ہے وہ انتہائی بے غیرتی بے حیائی پہ مبنی ہمارے دشمن ملک کی طرز کے ایک شو سے مشابہ تشکیل دیا ہے جس میں ہر وہ کام یہ کروا رہا ہے جس کی اسلامی معاشرے میں قطعی اجازت نہیں ہے ،لیکن افسوس ہمارے علماؤں کی غیرت کہاں جا کر سو گئی ہے کہ جاگنے کا نام ہی نہیں لے رہی ،آخر میں "مدینے کی ریاست " کے حاکموں سے دست بستہ گزارش کی جاتی ہے کہ خدارا ان بغیرتی بے حیائی فحاشی پہ مبنی شیطانی مواد کی روک تھام کیجئے کیوں کہ "مدینے کی ریاست " ایسی بے غیرتی بے شرمی بے حیائی فحاشی کی قطعی اجازت نہیں دیتی ،

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے