عورت مارچ کا مختصر جائزہ

عورت مارچ کا مختصر جائزہ
تحریر : محمد مکرم
عورت مارچ ایک دجالی سوچا سمجھا منصوبہ ہے جس کا مقصد مسلمانوں میں بھی حیوانیت کی طرز کا بغیرتی پہ مبنی نظام رائج کروانا ہے جہاں کوئی روک ٹوک نام کی چیز نہ ہو یعنی شراب کباب شباب کو یکجا کر دیا جائے اور پھر رقص و سرور کا ایسا طوفان برپا کیا جائے جو عورتوں کی عزتوں کو بہا کر لے جائے اور مسلم عزت دار معاشرے میں بغیرتی فحاشی بے لباسی اور حیوانیت ہر سو پھیل جائے بلکل اس ہی طرح جس طرح دیگر مغربی ممالک میں اور ہمارے پڑوسی دشمن ہندوستان میں پائی جاتی ہیں ،یعنی قصہ مختصر کہ مسلم معاشرے میں بھی ماں بہن بیٹی کی تمیز کو ختم کر دیا جائے ،
اس شیطانی منصوبے کو تکمیل تک پہنچانے کے لئے دجالوں نے کچھ مخصوص نام نہاد لبرلز روشن خیال ٹولے کا سہارا لے کر ایک ایسا حربہ استعمال کیا ہے یعنی "عورت کی آزادی" کا نعرا جو سننے میں تو بڑا اچھا لگتا ہے لیکن اس کے پس منظر میں ایک بھیانک طوفان چھپا ہے جس کا ذکر میں اوپر کر چکا ہوں ،
اب ذرا "عورت کی آزادی" کے نعرے کا جائزہ لیتے ہیں کہ آخر یہ کونسی آزادی ہے جو عورت کو دلوائی جا رہی ہے اور نام نہاد روشن خیال لبرلز ٹولہ کیوں اس آزادی کا حامی ہے ،اصل میں بات بہت سیدھی سی ہے کہ دجالی گروہ یہ ہرگز نہیں چاہتا کہ عورت پردے میں رہ کر با عزت زندگی گزرے اس کی سب سے اہم وجہ یہ ہے کہ ان کے نزدیک عورت ایک ٹول ہے یعنی جسے ہر کوئی آسانی سے استعمال کر سکتا ہے اور اگر "اسلامی قوانین" کے مطابق عورت پردے میں رہ کر با عزت زندگی گزارنے لگے گی تو پھر ان نام نہاد روشن خیال لبرلز ٹولے کو عورت سے کھیلنے کا موقع کہاں سے ملے گا؟اس ہی وجہ سے یہ مخصوص دجالی ٹولہ عورت کی آزادی کا نعرا لگا کرکچھ مخصوص بےغیرت عورتوں ہی کے زریعے سیدھی سادھی با عزت عورتوں کو بہکانے میں سرگرم ہے ،با عزت خواتین کو چاہیے ان بے غیرتوں کے جھانسے میں نہ آئیں ،آخر میں ایک سوال کے ساتھ اختتام کرتا ہوں ،کیا "مدینے کی ریاست" میں اس چیز کی اجازت دی جاسکتی ہے کہ مخصوص عورتیں کھلے عام سڑکوں پہ فحش پوسٹرز اٹھا کر گھومتی پھریں ؟
#میرےالفاظ_میری_مرضی

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے