"عیسیٰ علیہ السلام نے فرمایا کہ
اے بنی اسرائیل! میں اپنے بعد آنے والے رسول کی خوشخبری دیتا ہوں جن کا نام "احمد" هو گا.
(سورة الصف 6)
اس آیت میں احمد سے کون مراد ہیں؟
1-مسلمانوں کا عقیدہ:
اس سے مراد آپ صلی اللہ علیہ وسلم ہیں.
جیسا کہ آپ علیہ السلام نے ارشاد فرمایا
میرے بہت سے نام ہیں، میں محمد ہوں اور میں احمد ہوں. (الحدیث)
لہذا آپ صلى الله عليه وسلم کی طرف نسبت رکھنے والے "احمدی" ہوئے. اور وہی احمدی کھلوانے کے حق دار ہیں.
2-مرزائی عقیدہ:
اس آیت میں احمد سے غلام احمد قادیانی مراد ہے. نعوذباللہ ثم نعوذباللہ
لہذا اس قرآنی آیت میں احمد کی طرف نسبت کرتے ہوئے مرزائی اپنے آپ کو "احمدی" کھلواتے ہیں.
اسی مناسبت سے قادیانیوں نے اپنی جماعت کا نام انگریزوں سے "جماعت احمدیہ" رجسٹرڈ کروایا.
ہم مسلمانوں کو چاہئے کہ مرزا کی طرف نسبت کرتے ہوئے مرزائیوں کو "مرزائی" کہا جائے
یا قادیان کی طرف نسبت کرتے ہوئے ان کو "قادیانی" کہنا چاہیے.
اور جماعت احمدیہ کے بجائے قادیانی جماعت کہنا چاہئیے.
0 تبصرے